اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں پارسل اور فوڈ ڈیلیوری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کی ترسیل کے نئے طریقوں پر تشویش کے پیش نظر دیا ہےکیا چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ کیاآپ کو معلوم ہے کہ منشیات اسکولوں، کالجوں میں کیسے پہنچتی ہیں؟ کوریئر اور ڈیلیوری سروسز کے ذریعے۔ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی اس لیے اس پر فوری پابندی عائد کی جائے