اسلام آباد: گھر میں سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی



اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں واقع ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں