اسلام آباد (کرائم رپورٹر) — تھانہ نیلور کی حدود ارسلان ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی اور جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاوند نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا اور بعد ازاں خود پر بھی تیزاب ڈال لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں شدید جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت نازک ہے اور علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔