اہم خبریں

اسلام آباد کے تھانوں کے 12ایس ایچ اوزکو سزائیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست جبکہ بارہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دو تھانہ جات کے محرران کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں،

برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول افنس انوسٹیگیشنز یونٹ (SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل، ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزاء پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف،ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف،ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار،ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین،ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور شامل ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی ،ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود،ایس ایچ او تھانہ بھاری کہو رفاقت حسین کو بھی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان،ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد،سابقہ ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط، ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجہ اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کیا گیا

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

20 hours ago