اسلام آباد کچہری دھماکہ میں چونترہ کے رہائشی دو افراد شہید ہو گئے ۔دونوں کچہری میں پیشی کے لیے موجود تھے جب یہ سانحہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تحصیل چونترہ کے نواحی گاؤں پنڈ ملہو کے دو افراد، عادل ولد بنارس اور اشفاق موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شہید عادل، چوہدری فاروق (پولیس اہلکار) کے برادر اِن لا تھے، جبکہ اشفاق، چوہدری فاروق کے چچا تھے۔دونوں افراد عدالت میں ایک مقدمے کی تاریخ پیشی کے سلسلے میں اسلام آباد گئے تھے، جہاں بدقسمتی سے دھماکہ پیش آ گیا۔