اسلام آباد پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون مجرمہ گرفتار

اسلام آباد (رپورٹ: سردار آفتاب اقبال ) اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

حالیہ کارروائی کے دوران تھانہ ویمن پولیس ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری خاتون مجرمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے چار قیمتی موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں جو مختلف وارداتوں کے دوران چوری کیے گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ افراد کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں