اسلام آباد (حماد چوہدری)اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ترنول یاسین تگڑ نے پولیس افسران کو مؤثر ڈیوٹی کی انجام دہی اور فرائض میں مستعدی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور تمام افسران کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔پولیس کی جانب سے گشت اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
