اسلام آباد (حماد چوہدری) اسلام آباد پولیس کے جوانوں اور افسران نے شکایت کی ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ڈیوٹی کے بعد انعامات کے اعلانات صرف زبانی وعدوں تک محدود رہتے ہیں، جبکہ عملی طور پر کسی کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر آئی جی اسلام آباد نے تمام اہلکاروں کے لیے CC-1 سرٹیفکیٹ اور فی کس دو ہزار روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح 13 اگست معرکہ حق ڈیوٹی، 14 اگست یوم آزادی ڈیوٹی اور چہلم امام حسینؓ کے موقع پر بھی پولیس فورس کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا اور یہ پیغام پولیس کنٹرول کے ذریعے ہر اہلکار تک پہنچایا گیا۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب کسی ملازم کو سزا دینی ہو تو ایک گھنٹے کے اندر اندر آرڈر ٹائپ ہو جاتے ہیں اور اعمال نامے میں درج بھی کر لیے جاتے ہیں، لیکن انعامات اور مراعات کے حوالے سے کیے گئے اعلانات صرف کاغذوں تک محدود رہتے ہیں جو اکثر ردی کی ٹوکری کی نذر ہو جاتے ہیں۔اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے حوصلے بلند کرنے کے لیے افسران ایسے اعلانات نہ کریں جو پورے نہ کیے جائیں، کیونکہ یہ ہماری حوصلہ افزائی کے بجائے تذلیل اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ہر موقع پر — خواہ احتجاج ہو، SCO کانفرنس، بین الاقوامی میچز، معرکہ حق، یوم آزادی، رمضان المبارک یا محرم الحرام کی ڈیوٹیاں — اللہ کے فضل و کرم سے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دی ہیں اور شہر کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…