اسلام آباد: نیویارک ہوٹل کے باہر سیکیورٹی گارڈز اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم، پولیس کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں واقع گیگا مال کے قریب نیویارک ہوٹل کے باہر سیکیورٹی گارڈز اور موٹر سائیکل سوار افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق معمولی نوعیت کی تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی،

جس کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور فریقین کے درمیان مداخلت کر کے معاملے کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔