اسلام آباد ،نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع میں نیشنل ماڈرن لینگویجز یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا مقامی افراد کے مطابق دھماکے کی آوازیں دور تک سنی گئیں ،ریسکیو زرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعا ت ہیں تاہم کسی سرکاری زرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیاجا رہا ہے۔