اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سروس ڈ لیوری اور عوامی خدمت میں بہتری کیلئے اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ناکہ جات کو نئی شکل دینے،
بیریئرز ہٹانے کے بعد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر میں جرائم کی شرح کو مزید کم کرنے سمیت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیٹرولنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا، سید علی ناصر رضوی نے ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ، ڈائریکٹر آئی ٹی اسلام آباد پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر لا اینڈ آرڈر رائے راشدکے ساتھ بھی اہم ملاقات کی اور پولیسنگ میں بہتری کی ہدایات دیں۔