اسلام آباد موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق

اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں مہربان ٹاؤن ترلائی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویڈیو گیم شاپ کے مالک مجاہد عباسی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دو حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے مجاہد عباسی شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا ممکنہ نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔ اہلِ علاقہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔