اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کے علاقہ ہمک میں معمولی تلخ کلامی پر شہری قتل۔نجی سوسائٹی کے گارڈ نے تلخ کلامی پر شہری کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔
بکریاں چرانے پر سوسائٹی کے گارڈ اور مقتول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزم کو علاقے کی ناکہ بندی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
قتل ہونے شہری کی شناخت راجہ انور ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کی شناخت عنصر جمال کے نام سے ہوئی۔