ضلعی انتظامیہ کا بغیر ریٹ لسٹ کے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن .ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر ضلعی اسسٹنٹ کمشنرز نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس کا وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بہارہ کہو میں پھل سبزیوں و مٹن ،بیف اور چکن شاپس کی چکینگ کرتے ہوئے بغیر ریٹ لسٹ کے فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے وارننگ جاری کیں جبکہ ایک شاپ کو سیل کردیا گیا .اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ اے ڈی سی جی نے ایف سیون مارکیٹ کا وزٹ کرتے ہوئے بغیر ریٹ لسٹ کے کھانے پینے کی اشیاء کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرنے پر دو شاپس کو سیل کردیا گیا.ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل سبزیوں ،بیف مٹن ،چکن و دیگر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے آنے والے دنوں میں بھی کاروائیاں جاری رہیں گئی ،ضلعی انتظامیہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ بلاتفریق اپنے ایریا میں مارکیٹس کا وزٹ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رپورٹ پیش کریں
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…