41

اسلام آباد سے سرکٹی نعش برآمد

اسلام آباد( کرائم رپورٹر )اسلام آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شہری کا سر تن سے جدا کر دیا گیا۔ پہلے مقتول کا سر برآمد ہوا۔ ایک روز بعد گزشتہ رات گئے مقتول کا دھڑ بھی مل گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود سے ایک روز قبل نامعلوم شخص کا ملنے والا سر کا مکمل دھڑ مل گیا۔ گزشتہ رات گئے تھانہ نصیرآباد ڈھوک حمیدہ چوک بھڈانہ کلاں لنک روڈ سے ایک شہری کی لاش برآمد ہوئی جس کا سر تن سے جدا کیا گیا تھا۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل مقتول کا سر برآمد ہوا تھا۔ گزشتہ روز مقتول کے دھڑ کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترنول شبیر تنولی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات شروع کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت کے بعد پولیس جلد ملزمان تک بھی پہنچ جائی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں