اسلام آباد سکول میں خنجر چل گئے،2 بچے زخمی ،انتظامیہ کی معاملہ دبانے کی کوشش

گورنمنٹ پرائمری سکول G 6 1/2 اسلام آباد میں کل ہونے والے فن فیئر پروگرام میں باہر سے آنے والے بچوں اور سکول کے تیسری جماعت کے طالب علم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئ سکول کے طالب علم نے فن فیئر میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ آئے ہوئے 2 بچوں کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا
زخمی بچوں کو طبعی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا والدین کی قانونی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے بچوں کو طبعی امداد کے بعد گھر بھیج دیا سکول کی پرنسپل میڈم افشاں اور عمران مغل صدر اساتذہ یونین کا معاملہ کو دبانے کی کوشش اپنے عالی افسران سے معاملہ چھپانے کی کوشش خنجر مارنے والے طالب علم کو سکول سے نکال کر زخمی بچوں کے والدین کو راضی کر لیا گیا بچوں کا والد بھی اسی سکول کا ملازم نکلاواقع کے بعد کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے پیسوں کی خاطر سکول کی پرنسپل نے باہر سے بچوں کو آنے کی اجازت کیوں دی بچے کے پاس خنجر کہاں سے آیا
کیا بچہ روز خنجر ساتھ لاتا تھا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.