اسلام آباد سرینا انڈر پاس کی حالت زار

آج جب دفتر سے واپسی پر سرینا انڈر پاس سے گزر ہوا تو دل افسوس سے بھر گیا۔ کبھی یہی انڈر پاس اسلام آباد کے خوبصورت منصوبوں کی فہرست میں شامل تھا، مگر آج اس کی حالت دیکھ کر لگتا ہے جیسے صرف فیتہ کاٹنے اور تصویریں بنوانے کے لیے ہی یہ تعمیر کیا گیا ہو۔نہ نکاسی کا نظام درست ہے، نہ سڑک کی سطح ہموار۔ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ، پانی کا جمع ہونا، اور دیواروں پر سفیدی کی جھلسی ہوئی تہہ — سب کچھ ایک ہی سوال جنم دیتا ہے کہ کیا یہ منصوبہ واقعی عوام کے فائدے کے لیے تھا یا محض نمبر بنانے کے لیے؟ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارے ہاں صرف منصوبے “جلدی مکمل کروانے” کا جذبہ ہوتا ہے — “کوالٹی” جیسے لفظ سے شاید ہم واقف ہی نہیں۔ وہ لوگ جو ٹی وی پر بیٹھ کر قوم کو ترقی کے خواب دکھاتے ہیں، کبھی زمینی حقائق دیکھنے نکلیں تو انہیں پتہ چلے کہ سڑکیں صرف افتتاحی ربن کاٹنے سے نہیں، مستقل دیکھ بھال سے چلتی ہیں۔کیا یہ عوام کا حق نہیں کہ انہیں معیاری اور دیرپا سہولیات فراہم کی جائیں؟ کیا ہم صرف تصویری ترقی کے محتاج رہیں گے؟ انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سڑکیں بنانا کوئی کارنامہ نہیں، اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ منصوبے سالوں بعد بھی اسی شان سے کام کر رہے ہوں۔آج سرینا انڈر پاس مجھے صرف ایک راستہ نہیں لگا، یہ ہمارے نظام کی عکاسی کرتا آئینہ تھا — جس میں دکھاوا تو بہت ہے، مگر پائیداری کہیں دکھائی نہیں دیتی۔شاید کل پھر یہاں سے گزرتے ہوئے یہی سوچوں گا، مگر سوال اب بھی وہی رہے گا…کیا ہم کبھی “کوالٹی” کو بھی اہمیت دینا سیکھیں گے؟

حماد چودھری

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

9 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago