اسلام آباد: ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد ججوں کے استعفوں میں اضافہ، ایک اور سینئر جج مستعفی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے استعفوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شمس محمود مرزا کے بعد اب ایک اور سینئر جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا ہے، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ عدالتی حلقوں میں مسلسل استعفوں نے نئی آئینی ترمیم کے اثرات سے متعلق بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر استعفوں کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو عدلیہ کی کارکردگی، تقرریوں اور زیرِ التوا مقدمات پر اس کے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔



Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.