اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایران سے متعلق اہم سفارتی مذاکرات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن گزشتہ رات جاری کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق تعطیلات کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اور اہم سرکاری سرگرمیوں کے دوران ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہے۔ دونوں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ مختلف شاہراہوں پر جزوی پابندیاں بھی متوقع ہیں۔
اس فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کو ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر چار روزہ چھٹیوں کا موقع مل گیا ہے، جسے شہری بھرپور طریقے سے گزار سکیں گے۔
مزید برآں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی مکمل طور بند رہیں گے.