اسلام آباد خود کش دھماکہ سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار،زرائع

اسلام آباد( پنڈی پوسٹ نیٹ نیوز) اداروں کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کا سہولت کاراورہینڈلرگرفتارکرلیا گیا،سول انٹیلیجنس ایجنسی اداروں کی بروقت کارروائی سے گرفتاری ممکن ہوئی ،سہولت کارگزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیرتھا،سہولت کارکوراولپنڈی جبکے ہینڈلرکوخیبرپختونخوا سےگرفتارکیا گیا،میڈیا سے حاصل تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکہ سے قبل سہولت کاراورخود کش حملہ اورنےمتعدد بار ریکی کی،دہشت گردوں کے سہولت کارکوگرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا،حملے کے سہولت کاراورہینڈلرکو40 گھنٹوں میں گرفتارکر لیے گیا،سہولت کار کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا