اسلام آباد: تھانہ کھنہ پولیس کی منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

اسلام آباد (حماد چوہدری) — ایس ایچ او عامر حیات کی سربراہی میں تھانہ کھنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت صداقت ولد تاج خان اور حمید علی ولد عمران الدین (ساکن دو بیان، ضلع صوابی) کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس، چرس، پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔