اسلام آباد (حماد چوہدری)
تھانہ کھنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار آپریشن میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد راہزنی، سنیچنگ اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
یہ کارروائی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر افسرانِ بالا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات، اے ایس آئی محمد افضل باجوہ، اے ایس آئی ندیم اور دیگر پولیس ٹیم نے انجام دی۔
اہل علاقہ نے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایس ایچ او عامر حیات نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پکار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…