اسلام آباد (حماد چوہدری)وفاقی دارالحکومت کی تھانہ کھنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس ایچ او عامر حیات کی زیر نگرانی عمل میں آئی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی ولد وجیہہ خان ساکن فضائیہ کالونی ڈھوک کاہنہ، راولپنڈی اور وجیہہ خان ولد لعل خان ساکن گاؤں نرگرہ، ضلع مردان کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جن میں شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ہے، جو مزید قانونی کارروائی کے لیے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو عدالتی شناخت پریڈ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔تھانہ کھنہ پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی پر شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے اطمینان اور خراجِ تحسین کا اظہار کیا گیا ہے۔ عوامی توقعات کے مطابق پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…