اسلام آباد (حماد چوہدری ) تھانہ کھنہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7ATA اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پنڈوڑیاں کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے 2024 میں تھانہ کھنہ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد سے مفرور تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک پیشہ ور منشیات فروش ہے اور متعدد مرتبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔خطرناک مجرم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پنڈوڑیاں کے عوام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے جانوں کو خطرے میں ڈال کر ایک بڑے مجرم کو گرفتار کیا ہے، جس سے علاقے میں امن قائم ہونے کی امید ہے۔پولیس نے زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…