اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ بھارہ کہو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او رفاقت گجر اور ایس ڈی پی او بھارہ کہو کی ہدایت پر اے ایس آئی محمد عاصم نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کیا۔کارروائی کے دوران ملزم نامعلوم ولد نور محمد ساکن گمبدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جنہیں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمات نمبر 549 مورخہ 15 جولائی 2025 اور 565 مورخہ 24 جولائی 2025 بجرم 381-A کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔