اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو پولیس کی بڑی کارروائی، کیٹیگری “A” کا اشتہاری قاتل گرفتار

اسلام آباد:(حماد چوہدری) 23 جولائی 2025اسلام آباد پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد، ایس پی رورل اور ایس ڈی پی او بھارہ کہو کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انجام دی گئی۔تھانہ بھارہ کہو کے ایس ایچ او رفاقت حسین اور سب انسپکٹر محمد غوث معہ ہمراہ پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے کیٹیگری “A” کے اشتہاری ملزم محمد وقاص ولد عبدالقدیر ساکن کنڈ پھلگراں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 05/22 مورخہ 01.01.2022 بجرم 302/324/148/149/337Vi/F تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھا اور انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔