46

اسلام آباد بنک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینکوں میں ڈکیتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سید علی رضا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بینکوں میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ڈکیت کا تعلق سرگودھا سے ہے، تمام سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے ک گزشتہ 3 ماہ کا ڈیٹا 3 دن میں چیک کیا گیا، سائبر انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل سرویلنس سے مدد ملی، ملزم 4، 5 سال سے اسلام آباد میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا۔سید علی رضا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کیشن وین سے کیش لوٹنے کی وارداتیں ہوئیں، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، کیش ڈکیتی میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے،پنجاب میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم کی جانب سےایک دن میں دو دو مقامات پر فائرنگ کی گئی، ملزم نے فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں