اسلام آباد (حماد چوہدری )اسلام آباد ایس پی سیکیورٹی آپریشنز اسلام آباد، میڈم پری گل ترین کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی وفات پر محکمہ پولیس، سماجی و عوامی حلقوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔فاتحہ خوانی کل بروز اتوار مقام: حبیب اللہ ترین ہاؤس، مینگل اسٹریٹ، بالمقابل سریاب پولیس اسٹیشن، گلی نمبر 8، مدنی مسجد۔تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔