اسلام آباد (حمادچوہدری) ایس پی سواں زون خرم اشرف کی زیر صدارت انسدادِ جرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انوسٹیگیشن آفیسرز، ایس ایس آئی او یو کے افسران اور زون کے تمام تھانوں کے ہیڈ محرران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تھانوں کی امثلہ جات (Case Properties) کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ زیر تفتیش مقدمات کی موجودہ صورتحال پر بھی مفصل بریفنگ پیش کی گئی۔
ایس پی خرم اشرف نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ، شفافیت اور بروقت یکسوئی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ کیا جائے۔ ایس پی سواں زون نے افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری، سنجیدگی اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دیا جائے،
تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔اجلاس کا مقصد نہ صرف موجودہ تفتیشی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانا بھی تھا۔