اسلام آباد (حماد چوہدری)ایس پی سواں زون خرم اشرف کی خصوصی ہدایات اور جرائم کے خاتمے کے لیے جاری حکمت عملی کے تحت تھانہ لوہی بھیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او زاہد شاہ کی قیادت میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سواں زون کی واضح ہدایات ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔
