اسلام آباد: ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کا آرڈرلی روم، پولیس افسران کے مسائل کے فوری حل پر زور

اسلام آباد (حماد چوہدری)ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا۔آرڈرلی روم میں سکیورٹی ڈویژن کے افسران نے اپنے محکمانہ و ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کیے،

جن میں سے فوری نوعیت کے معاملات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی محمد سرفراز ورک نے متعلقہ افسران کو باقی مسائل کے جلد اور مؤثر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی کا کہنا تھا۔افسران کو درپیش مسائل کا بروقت حل میری اولین ترجیح ہے۔

آپ سب میرے لیے اہم ہیں اور میرے دفتر کا دروازہ آپ سب کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔”ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ایک خوشحال اور مطمئن فورس ہی مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنا سکتی ہے، اس لیے ہر افسر کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔