اٹک : پروفیسر ڈاکٹر قاری تاج افسر آف اصغر (علاقہ چھچھ) ضلع اٹک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے 60 سال عمر پوری ہونے پر بطور ڈین شعبہء اصول الدین ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ قاری تاج افسر نے مدرسہ خدام الدین سلیم خان سے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد دینی تعلیم کے مختلف مدارج طے کۓ اور پھر اسلامی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطور لیکچراراسی ادارہ سے وابستہ ہوگئے تھے جہاں اپنی اہلیت، قابلیت اور سنیارٹی کی بنإ پر ترقی کرتے کرتے ڈین شعبہء اصول الدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے دوران تعلیم سعودی عرب میں منعقدہ انٹرنیشنل قرآت مقابلے میں انٹرنیشنل لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں ہی منعقدہ مقابلہ حسن قرآت میں بطورِ جج شریک ہوئے تھے۔ ریٹاٸرمنٹ پر انکے کولیگز، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ایمانداری اور عزت و وقار سے ملازمت کا عرصہ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوۓ انکی ریٹائرڈ لاٸف کے لۓ اچھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…