اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسلام آباد کے علاقہ آبپارہ میں یوبی ایل بنک کے باہر چار ڈکیت دن ایک بجے کے قریب ایس ایم جی گن لیکر آئے ،جنہوں نے آتے ہی یو بی ایل بنک کے باہر فائرنگ شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ایک شخص سید صداقت حسین شاہ6لاکھ روپے بنک میں جمع کروانے آیاتھا
ڈکیت گروہ نے شخص کا پچھا کیا۔بنک کے قریب پہنچتے ہی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی ،بنک کے باہر،امجد حسین غازی سیکورٹی گارڈموجود تھا جس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے،رقم جمع کروانے والے شخص کی جان بچائی۔اور کیش رقم جانے نہ دی
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ چار ڈکیت مہران گاڑی سلور رنگ نمبر jz459میں سوار تھے۔ایس ایم جی گن ان کے پاس تھی بنک میں فائر گئے۔فائرنگ سے شیشہ ٹوٹ گیا تاہم جانی ومالی نقصان نہ ہوا۔ڈکیت گروہ فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ریسکیو15کال کی۔پولیس بروقت پہنچ گئی تاہم ڈکیت گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…