اسلام آبادتھانہ کرپامثالی پولیس کے سب انسپکٹر کی مثالی غنڈہ گردی مدعی کے سامنے شہری پر بدترین تشدد


اسلام آباد کے علاقے تھانہ کرپا میں پولیس گردی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انچارج انسپکٹر واجد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شہری کو مدعی کی موجودگی میں گالم گلوچ، تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری وحید ولد محمد صابر نے اپنی تحریری درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ اسے تھانے طلب کیا گیا، جہاں انسپکٹر واجد نے کھلے عام اس کی تذلیل کی۔ وحید کے مطابق، انسپکٹر نے نہ صرف شرمناک الفاظ استعمال کیے بلکہ بار بار تھپڑ مارے، گھونسے برسائے، کرسیاں پھینکیں اور حتیٰ کہ درخواست لکھنے کے لیے استعمال ہونے والا گتہ بھی اس کے منہ پر دے مارا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مدعی کے سامنے ہوا، جس نے تفتیشی افسر کے سامنے ہی اس تشدد کی ویڈیو بھی بنائی۔ وحید نے الزام لگایا کہ جب اس نے اعلیٰ افسران کو شکایت کرنے کی بات کی تو انسپکٹر واجد نے تکبرانہ انداز میں کہا:
“ایس پی تمہارا باپ ہے، چاہے آئی جی کے پاس بھی چلے جاؤ، میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔”

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پولیس کے وقار پر بدنما داغ ہے۔ ان کے مطابق اگر پولیس مدعی کی موجودگی میں ہی شہریوں کو گالیاں دے کر مار پیٹ کرے تو عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں گے؟

متاثرہ شہری اور مقامی حلقوں نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور انسپکٹر واجد کو معطل کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

2 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

2 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

7 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

7 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

7 hours ago