اسلام آباد، طالبہ کو بس میں زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بس میں 13سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی ایس ایچ او میاں عمران معہ ٹیم نے کی ،مدعیہ مقدمہ کے مطابق تیرہ سالہ (س ا)گھر سے ناراض ہو کر بری امام گئی ،وہاں سے ملزماں اسے مسلم کالونی لے گے اور وہاں پر کرلوٹ کالج کی کھڑی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا،مدعیہ مقدمہ نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزادی جائے ،اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے