14 اگست کی تقریبات کے لیے نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کا ٹریفک پلان جاری
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے 14 اگست “مارکہ حق” تقریبات کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند کر دیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک پر روکنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹریفک پلان کا مقصد شہریوں کی سہولت اور تقریبات کے دوران ٹریفک کے روان بہاؤ کو برقرار رکھنا ہے۔