ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم عامر حفیظ ولد حفیظ احمد کی حوالات کے باتھ روم میں ہلاکت۔موقعہ کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازاربند استعمال کرکے خود کشی کی ہے۔جس پر ڈائریکٹر FIA کی طرف سے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کودرخواست دے دی گئی ہے وقوعہ کی علاقہ مجسٹریٹ کو بھی فوری اطلاع دی گئی جنہوں نے خود موقعہ پر جا کر ملاحظہ کیا۔مقامی پولیس کی طرف سے بھی فوری طور پر موقعہ کا ملاحظہ۔ موقعہ کے تمام شواہد اکٹھے کر کے ڈیڈباڈی کو مزید کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ڈائریکٹر FIA اسلام آباد نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر چار اہلکاران بشمول SHO/AHTC اسلام آباد کو معطل کر دیا۔ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر معاملہ کی مکمل انکوائری کے لئی ایک تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں بنا دی گئی۔دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اشرف زبیر صدیقی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انیٹی کرپشن سرکل اسلام آباد وحید الرحمن خٹک شامل
کمیٹی کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام حقائق کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ملزم مورخہ 19/06/2021 کو مقدمہ نمبر 506/20 بجرم 18/22امیگریشن آرڈیننس کے تحت گرفتار تھاجو کہ چار روزہ ریمانڈ پر IA کے حوالے کیا گیا تھا۔ملزم پر تین افراد کو بیرون ملک کینیڈا برائے ملازمت بھجوانے کی غرض سے اٹھارہ لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھاجس نےبدلے میں مدعیاں کو گارنٹی کے طور پر چیک بھی دیے تھے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…