اسلام اباد ( حماد چوہدری)اسلام اباد ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔3۔بدنام زمانہ۔سابقہ ریکارڈیافتہ منشیات فروشی میں ملوث دو لیڈیز1 نجمہ بی بی زوجہ محمد شفیق 2 زبیدہ بی بی زوجہ نظر 3 محمد شفیق ولد فتح محمد گرفتارائی جی اسلام اباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق نشہ اب نہیں تحریک کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حسب الہدایت افسران بالا زیر نگرانی اسلام اباد ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کی سپر ویژن میں تھانہ کھنہ پولیس نے جدید سائنسی وسائل برے کار لاتے ہوئے بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان جن میں سے 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ لیڈیز ملزمہ 1 نجمہ بی بی زوجہ محمد شفیق جس پر اسلام اباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں 2 زبیدہ بی بی زوجہ نظر پر بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ 3 ملزم محمد شفیق ولد فتح محمد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 1730 گرام ائس اور1590 گرام ہیروئن برامد کر لی۔ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 1352/25 مورخہ .11.8.2025 بجرمCNSA-9(1)6C
مقدمہ نمبر 1353/25 مورخہ 11.8.2025 بجرمCNSA_9(1)6C
مقدمہ نمبر 1356/25 مورخہ 8.11.2025 بجرم CNSA-9(1)6 مقدمات درج کر لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کی سابقہ ریکارڈیافتہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں قابل ستائش قرار۔ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کا شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا پکار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر دیں اور معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔