91

اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر نے بزرگ شہری کو گلاس منہ پر دے مارا

کہوٹہ (انعام ہاشمی ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے ریڈر کا بزرگ شہری پر تشدد ‘گلاس منہ پر دے مارا ۔تفصیلات کے مطابق کالج کالونی کے رہائشی الطاف حسین کسی مسئلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال کے پاس گئے تو ان کا ریڈر آپے سے باہر ہو گیا اور بزرگ شہری کے منہ پر گلاس دے مارا جسے الطاف حسین نامی بزرگ زخمی ہو گئے ریڈر شہروز کے ناروا سلوک پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔جبکہ ریڈر شہروز کا کہنا تھا کہ الطاف نامی شخص نے دفتر میں آکر گالم گلوچ کیا ہے گلاس مارنے والی بات درست نہ ہے بلکہ صرف ہاتھا پائی ہوئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں