
قارئین کرام! یوں تومتعدد افسران مختلف اداروں میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہیں جن میں سے کچھ افسران اور اہلکاران ایسے بھی ہوتے ہیں جو دن گزارنے اپنی تنخواہوں کے حصول تک محدود، نہ صرف اپنے ادارے
اور قومی خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں بلکہ عوام کو دیکھ کر بعض تو چڑ چڑھے پن کا بھی اظہار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ایسے تمام افسران و اہلکاروں میں بھی اپنی مخلوق کا درد پیدا فرماے اور انہیں بھی اپنے لوگوں کی
خدمت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرماے کہ وہ بہتر کام کرنے کیساتھ اپنے نیک نقوش عوام کے اندر چھوڑ کر جائیں اسی طرح تصویر کا اگر دوسرا رخ دیکھا جاے تو شائد کچھ افسران و اہلکار ایسے بھی ہوتے ہیں
کو اپنے ادارے اور اپنے کام کیساتھ مخلص ہونے کیساتھ ساتھ جہاں وہ جہاں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں وہاں کے لوگوں کی
تکالیف و مسائل کو اپنی بساط کے مطابق اور دائرہ اختیار میں رہتے ہوے ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے ہیں اور علاقہ میں بہتری کے لیے کردار ادا کرتے ہیں چاہیے وہ کوئی بھی ادارہ ہو گزشتہ روز کوٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹلی ستیاں کے افسران و اہلکاروں کے
اعزاز میں انہیں تعریفی سرٹفکیٹ دینے کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ایمان ظفر کی جانب سے انعقاد پزیر کی گئی جس میں ا نہوں نے تمام سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے
جس میں سینٹری ورکرز سے لیکر افسران شامل تھے یقیناً یہ سرٹفکیٹ یوں تو دیکھنے میں ایک کاغذ کا ٹکڑا ہیں مگر عزت افزائی میں اسی کاغذ کے ٹکڑے کا بڑا کردار جو مرتبے اور عزت میں بڑا درجہ رکھنے والوں کو بھی اسی کاغذ کے ٹکڑے کے ذریعے ہی یہ عزت افزائی کی جاتی ہے
یہ ایک مثبت اقدام ہے جس سے سب کی حوصلہ افزائی کیساتھ وہ مزید محنت اور لگن کیساتھ کام کر سکیں گے کوٹلی ستیاں میں متعدد افسران ایسے آ ے جنہیں یہاں سے جانے کے
بعد ریٹائر منٹ ہو یا پھر دنیا سے پردہ کرجانے والے افسران جس جس نے اس خطہ کے لیے کوئی بھی بہتر کام کیا اسے یہاں کے لوگ آج بھی دعاؤں کیساتھ یاد کر رہے ہیں
جن میں مہر عنصر حیات اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کا نام سر فہرست ہے جبکہ شیر احمد ستی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلی ستیاں، احمد بلال مخدوم ٹی ایم او کوٹلی ستیاں، ظفر حسن نقوی سمیت درجنوں کئی ایسے افسران یہاں اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے
کے دوران اپنی انقلابی سوچ، دردل دل رکھنے، علاقائی مفادات کی بہتری اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے سے لوگوں کے دلوں میں اپنا وہ مقام چھوڑ گئے
جوآ ج بھی انہیں یہاں کے عوام دعاؤں کیساتھ یاد کررہے ہیں اسی تسلسل کا حصہ اس وقت کوٹلی ستیاں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ایمان ظفر جو اس وقت انتہائی متحرک نظر آرہی ہیں
ان میں نہ صرف انقلابی سوچ بلکہ کئی ایسے اقدامات جن سے یہ بات واضع ہے کہ رب تعالیٰ کوئی بھی اچھا کام کسی کسی کے نصیب میں لکھ دیتا ہے یہاں کئی ایسے منصوبہ جات جنکے لیے ماضی میں پلاننگ تو ہوتی رہی
مگر عملی کام کرنا اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ایمان ظفر کا مقدر ٹھہرا جس طرح میلاد چوک کی تزئین و آرائش ہو یا کوٹلی ستیاں چوک ک
ی تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی، ٹرانسپورٹ میں بہتری لانے کے لیے اقدامات ہوں یا پھر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بہتری کے لیے طویل عرصہ سے عوامی مطالبات کے
باوجود تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمر جنسی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جس میں ایمر جنسی کو 03 بیڈ سے بڑھا کر 10 بیڈ کر دیا گیا، ایکسرے مشین کی فراہمی کے لیے کوششیں یہ وہ اقدامات ہیں
جنکے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کی عملی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں اسی طرح حکومتی ہر مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے نہ صرف عوام میں آگاہی کے لیے اپنی کوششیں بروئے کا ر لائیں جیسے ستھرا پنجاب (RWMC) کے آوٹ سورس ہونے پر مکمل تعاون کا نہ صرف یقین دلایا
بلکہ عملی اقدام اٹھاتے ہوے انہیں موجود تمام سروسز فراہم کر دی گئیں جس پر اگلے چند دنوں میں عملی کام کا آغاز بھی ہونے جا رہا ہے جس میں سینٹری ورکرز کو نوکریوں کیساتھ بازاروں اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جاے گا
اسی طرح سکولوں کے آوٹ سورس ہونے کے اقدام پر انہوں نے کوٹلی ستیاں میں ان این جی اوز کیساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوے حکومتی اقدام کو بھی سراہا اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ایمان ظفر نے کوٹلی ستیاں کے عوام کے نام اپنے پیغام میں بتایا
کہ اس وقت سخت سردی کا موسم ہے جو لوگ گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرتے ہیں وہ موسم کی سختی اور ٹھنڈ سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں جس سے خشک سردی کیساتھ بیماریوں میں آے روز اضافہ ہو رہا ہے
دوسری جانب گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنا مہذب شہریوں کا کام نہیں اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا بھی قانونی جرم بھی ہے جس پر انتظامیہ اور محکمے بھی اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوے ہیں
اور یہی وجہ روڈ حادثات میں یہاں پر کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اسی طرح کوٹلی ستیاں جہاں ٹو ائر ازم پروموٹ ہو رہاہے منتخب نمائندوں اور حکومتی دلچسپی کے پیش نظر کئی منصوبہ جات پر کام جاری ہے
جیسے گلمپنگ پارک اور دیگر منصوبے شامل ہیں اس پر یہاں کے لوگوں کو اپنی زمینوں کی خریدو فروخت میں دلچسپی لیکر بیرونی لوگوں کو آباد کرنے سے ہی یہاں کی ترقی ممکن ہے
زمینوں کے معاملات میں فروخت کرنے والے اور خریدار کو کوئی بھی معا ہدہ کرنے سے قبل تمام چیزوں کی تسلی کر لینی چاہیے تا کہ بعد میں مسائل کا سامنا نہ ہو انہوں نے گیس سلنڈر کے آ ے روز حادثات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوے
عوام علاقہ اور بالخصوص خواتین کو اسکی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں انہوں نے علماے کرام، صحافیوں اور اساتذہ کرام سے ہر مثبت قدام پر عوام میں اگاہی فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مثبت معاشرے کی تکمیل کے لیے ہر فرد کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا