Categories: اہم خبریں

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے ہزاروں لوگوں نے استقبال کیا جذباتی مناظر۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئےعوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں 80 فیصد غیر مسلم تھے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم کیسے مسلمان ہیں، خاموش ہیں، اسرائیل اور نیتن یاہو دہشت گرد ہیں، ہم پر دو حملے ہوئے مگر لڑتے رہے، دو بار اسرائیلی حج کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو میں نے کہا کہ اسرائیل کو نہیں مانتا، مجھے اسرائیل کے ڈاکوؤں نے اغواء کیا، میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی مہر نہیں لگی، ہم فلسطینی شہدا کا حساب لیں گے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ہم اسرائیل کے سہولت کار مسلمان حکمرانوں سے حساب لے لیں، وزیراعظم سے کہتا ہوں 2 ریاستی حل نہیں قبول، ابراہم اکارڈ کو نہیں مانتے ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو ٹرمپ کے منہ پر مارتے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس کا دارلخلافہ القدس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں کہ ٹرمپ قاتل اور دہشت گرد ہے نوبل انعام کا حق دار نہیں، شہبازشریف سے کہتا ہوں جب ٹرمپ سے ملاقات کی تب شہید فلسطینیوں کا خیال نہیں آیا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں وصیت لکھ کر گیا تھا میرا واپسی کا ارادہ نہیں تھا، میں واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت غزہ کے لئے ہے، پورے پاکستان میں ایک لاکھ پاک فلسطین کمیٹیاں بنائیں گے، ہر گاؤں، شہر کے پریس کلب فلسطینیوں کے لئے جاؤگا، ہزاروں کشتیوں کا قافلہ کراچی سے غزہ لیکر جائیں گے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں سے پوچھتا ہوں امریکی ایمیسسی کے سامنے احتجاج کیوں نہیں کیا،ہم امریکی سفارتخانے کے سامنے پر امن دھرنا دیں گے، یہ دھرنا فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی امریکیوں کے خلاف ہوگا اس موقع پر عوام کے میں زبردست جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

7 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

7 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

12 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

12 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

15 hours ago