لاہور (سی این پی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ویکسنیشن کا آن لائن ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا، پی آئی ٹی بی نے سکول انفرمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں اساتذہ کی ویکسنیشن کیلئے مخصوص خانہ ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی ویکسنیشن کرانے کا معاملہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حل کردیا،اساتذہ کی ویکسنیشن کا آن لائن ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا،سکول انفرمیشن سسٹم پر اساتذہ کی ویکسنیشن کے لئیمخصوص خانہ ڈال دیا گیا،ڈیٹا مرتب کرنے کے لئیسیس ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا،صرف حاملہ یا فیڈ کروانے والی ٹیچرز کو ویکسنیشن سے مستشنی قرار دیا گیا ہے،لاہور میں 7000 سے زائد اساتذہ نے ابھی تک اپنی ویکسنیشن کروالی ہے۔واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کے لئیلازمی ویکسی نیشن کی شرط رکھی تھی تاہم حاملہ ٹیچرز اور بچوں کو فیڈ کروانے والی اساتذہ کو ویکسی نیشن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، وہ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن کا فیصلہ کر سکتی ہیں،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع میں حاملہ خواتین ٹیچرز کو ویکسی نیشن کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا،شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں پیف حکام کی جانب سے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار سے زائد سکولوں کے مالکان سمیت پرنسپلز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن کرائیں، پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے پرنسپل پر واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے قبل اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، پیف کی جانب سے سکولوں کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے ہے کہ 17 برس سے زائد عمر کے تمام اساتذہ کو کورونا ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب