وفاقی حکومت نے اساتذہ اور محققین کے لیے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ پر مزید کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت گزشتہ دو ماہ (مئی اور جون 2025) میں تنخواہوں سے کی گئی کٹوتیاں واپس کی جائیں گی۔
اساتذہ اور محققین کو یہ رقم واپس لینے کے لیے ستمبر 2025 میں ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگی، جس میں وہ ریبیٹ کلیم کر سکیں گے اور کٹی ہوئی رقم واپس مل جائے گی۔ اس فیصلے سے ہزاروں اساتذہ اور ریسرچرز کو مالی ریلیف ملے گا۔
