کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)د اکرام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈیرہ خالصہ کے پہلے باقاعدہ گریڈ 19 پرنسپل تعینات ہو گئے ہیں اس سے قبل وہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے احمد اکرام کا شمار انتہائی محنتی دیانتدار اور اپنے پیشہ سے مخلص اساتذہ میں ہوتا ہے انہوں نے آج بطور پرنسپل اپنا چارج سنبھال لیا ہے ڈیرہ خالصہ سکول کے تمام سٹاف نے ان کو سکول میں خوش آمدید کہا ہے احمد اکرام نے سٹاف کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ وہ سکول کی بہتری کیلیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گئے سٹاف کے تعاون سے سکول کو علاقے کی بہترین درسگاہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے انہوں نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلیے والدین اور معززین علاقہ سے بھر پور رابطہ رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں ادارے کی بہتری کیلیے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا تمام سٹاف نے پرنسپل کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس موقع پر تمام سٹاف کا ان کے ساتھ فردا فردا تعارف کروایا گیا ہے عوام علاقہ اور والدین نے ان کی ڈیرہ خالصہ سکول میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے
ان کی ہائیر سیکنڈری سکول ڈیرہ خالصہ میں تعیناتی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے
