9

احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں بس سروس معطل، بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔صوبے میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، پولیس مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، فیض آباد پر تعینات ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کی کال کے تناظر میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں دو دن کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس معطل کردی گئی ہے۔تعلیمی اداروں پر عائد اس بندش کا اطلاق پلے گروپ سے لے کر یونیورسٹیوں تک ہر تعلیمی ادارے پر ہو گا اور اس سے دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد طالب علموں کی نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں