راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پی ٹی آئی کارکنوں کی مختلف مقدمات میں پکڑ دھکڑ جاری ہے، اسی سلسلے میں مزید 170 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔28 ستمبر کو لیاقت باغ (راولپنڈی) میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس نے مختلف آپریشنز میں مقدمات میں نامزد 170 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی مجموعی تعداد 300 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر موجود وڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز کے ذریعے بھی ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…