اجمل صابر راجہ ،مردِ آہن

وفا کے رستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے رہے ڈٹے رہے۔ تحریک انصاف کے رہنماخطہ پوٹھوہار کے عظیم سپوت کرنل ر اجمل صابر راجہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 10 کڑی آزمائش میں پارٹی ورکرز اور قیادت کی امیدوں پر پورا اترے اور ثابت قدمی کے ساتھ عمران خان سے وفاداری نبھاتے ہوئے جیل کی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے واقعات کے بعد کڑا اور کٹھن سفر شروع ہو اسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے لے کریوسی سطح تک کریک ڈاؤن شروع ہوااور ہزاروں کی تعداد میں تحریک انصاف کے ورکرز کو جیلوں میں قید کر لیا گیا کچھ کو جلاؤ گھیراو کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے گے اور کچھ کو جنرل ایوب خان کے دور میں بنائے گے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر پریشر ڈالا گیا اور وفاداریاں تبدیل کروائیں گی اس کریک ڈاؤن میں تحریک انصاف عمران خان کے نظریاتی کھلاڑی کرنل ر اجمل صابر راجہ کو گرفتار کر لیا گیا کرنل ر اجمل صابر راجہ پی پی 10 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار تھے 2013 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا اور 70 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کر کہ تحریک انصاف میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے۔ اس وقت سے آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے ہر طرح کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا انتہائی نفیس شخصیت بااخلاق باکردار ورکرز کو عزت دینا جیسی خوبیوں کی وجہ سے سیاست کو اور تحریک انصاف میں ایک مقام حاصل ہے 2018 میں تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا احتجاج کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے عمران خان سے ملاقات کی اور ا نکی ہدایت پر مطالبے سے دستبردار ہو گئے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ کمپین چلائی اور یوں پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی کرنل ر اجمل صابر راجہ ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانیاں دیتے رہے گرفتاری کے بعد آپ پر پریشر ڈالا گیا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں سختیاں مصیبتیں جھیلنے کے بعد بھی ثابت قدم رہے گھر والوں کی ملاقات بند کر دی گئی

جب کورٹ سے رہائی کے آڈر ملے تو باہر سکیورٹی اہلکار کھڑے تھے دوبارہ نظر بند کردیا گیا لیکن کرنل ر اجمل صابر راجہ نے تکلیفیں سختیاں جیل کی کال کوٹھری ہمت اور حوصلے سے برداشت کرتے ہوئے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی حالانکہ تحریک انصاف نے کرنل ر اجمل صابر راجہ کو دو بارہ ٹکٹ نہیں دیا جب ضلع صدر راولپنڈی کے لیے لابنگ شروع کی تو اس وقت بھی پارٹی نے صدارت کے عہدے پر شہریار خان کو لگا دیا تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی طرف سے متعدد بار نظر انداز کرنے کے باوجود کرنل ر اجمل صابر راجہ نے اپنے لیڈر کے ساتھ وفاداری نبھائی جبکہ چُوری اور میوے کھانے والے اعلیٰ وزارتوں کے مزے لینے والے فواد چوہدری عامر کیانی جیسیکئی بڑے بڑے سیاسی بُرج عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے مگر خطہ پوٹھوہار کی اس عظیم شخصیت نے وفاداری نبھا کر پورے پوٹھوہار کی تحریک انصاف کی لاج رکھی دوسری بار چودہ دن نظر بندی کے بعد جب رہائی ملی تو باہر تھانہ نصیر آباد کی گاڑی کھڑی تھی تیسری بار گرفتار کر لیا گیا لیکن پھر بھی کرنل ر اجمل صابر راجہ کے حوصلے بلند رہے ہمت نہ ہاری اور تحریک انصاف کے ساتھ اپنے قائد عمران خان سے بے وفائی نہ کی تحریک انصاف کے لائرز نے جہاں پر پارٹی ورکرز کے لیے اپنی خدمات پیش کیں وہیں ایک ٹیم نے کرنل ر اجمل صابر راجہ کے لیے بھی ہر محاذ پر قانونی جنگ لڑی اور بالآخر ایک ماہ بعد کامیابی ملی اور دہشت گردی کی عدالت نے کرنل ر اجمل صابر راجہ کو بری کر دیا کرنل ر اجمل صابر راجہ کے وکلا انصاف لائیرز فورس کا کہنا ہے کہ رہائی کے وقت کرنل ر اجمل صابر راجہ کے حوصلے بلند تھے اور انکا کہنا تھا کہ کرنل ر اجمل صابر راجہ ان جیل کی تکلیفوں اور جبر سے کپتان عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے کرنل ر اجمل صابر راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز تحریک انصاف سے شروع کیا عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے یہ جیل کی صعوبتیں ہمیں توڑ نہیں سکتی ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا مقصد بہت بڑا ہے پاکستان کی معیشت اور غریب عوام کو اپنے کندھے پر کھڑا کرنا ہی ہمارا سیاسی منشور ہے غلامی کی تمام زنجیریں توڑ کر عوام ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عمران خان کا ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں