Categories: اہم خبریں

اب گاڑی ، موٹر سائیکل کے نمبر مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گےگاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتار کرپرانا مالک اپنے پاس رکھے گا

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال ) گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نمبرزکے حوالے سے بڑافیصلہ کیا گیا ہے ، اب گاڑی کی بجائے مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے۔پنجاب میں گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں مالکان کے نام پررجسٹرڈہوں گی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک ا پنے پاس رکھے گا ۔خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایا شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجودخریدارکے پاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکے گا۔ نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانانمبرسرنڈرکرکے نیانمبرنئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکے گا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنے پر500سی8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا،سکیورٹی ایشوز سے نمبرزکوگاڑی کی وجہ سے مالکان پرمنتقلی کی جارہی ہے۔

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

52 seconds ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago