Categories: تعلیم

ائیر یونیورسٹی ایرو سپیس اینڈ ایوییشن کیمپس کامرہ میں سال 2025ء کا نئے بیچ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے،

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال) جس میں اساتذہ،طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی ہے،تقریب کے مہمانوں میں پی اے سی کامرہ اور اٹک سول ایڈمنسٹریشن کے اعلی عہدیدران نے شرکت کی ہے جبکہ اس موقع پر ائیر یونیورسٹی کے ڈین حضرات اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و اطلاعات اٹک شہزاد نیاز کھوکھر بھی موجود تھے، ایئر یونیورسٹی ایرو سپیس اینڈ ایوییشن کیمپس کامرہ کا کیمپس ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا اٹک اور کامرہ کی عوام کیلئے ایک خاص تحفہ ہے،جو کہ ان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت یہاں پر قائم کیا گیا ہے ، اور جو سٹیٹ آف دا آرٹ چیزوں سے لحظ ہے،تقریب کے میزبان ڈائریکٹر ائیر یونیورسٹی کامرہ کیمپس ایئر وائس مارشل(ر) شمس الحق تھے،جو کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اس کیمپس کو چار چاند لگائے ہوئے ہیں اور خطے میں ایک بہترین تعلیمی پلیٹ فارم مہیا کیے ہوئے ہیں،اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ائیر یونیورسٹی کامرہ کیمپس کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بات کی ہے، جس میں ان کے پاس خصوصی ڈگریوں میں سائبر سیکیورٹی فائننشل ٹیکنالوجی،سافٹ ویئر انجینئرنگ اور ایوی ایشن مینجمنٹ جیسے نمایاں تعلیمی پروگرام ہے،انہوں نے بتایا کہ ائیر یونیورسٹی کامرہ کیمپس میں نہ صرف بچوں کی تعلیم بلکہ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ضلع اٹک میں پہلے اور پاکستان کی چند یونیورسٹیز میں ائیریونیورسٹی ایروسپیس اینڈ ایوییشن کیمپس کامرہ میں بزنس ان کوبیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں پر پورے علاقے سے موجود اور خصوصی طور پر ائیر یونیورسٹی کے طلباء کیلئے ایک خاص موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو اجا گر کر سکیں، بزنس کوبیشن سینٹر میں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں، خطے میں ائیر یونیورسٹی کامرہ کیمپس کیلئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اٹک کے لوگوں کیلئے سنہری موقع بھی ہے کہ وہ اپنے آپ اور اپنے بچوں کی سکلز کو نمایاں کر سکتے ہیں۔

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

4 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

4 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

9 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

9 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

9 hours ago