آڑی سیداں پٹرول پمپ سیل 50 ہزار جرمانہ

کہوٹہ( پنڈی پوسٹ نیوز)تحصیل کہوٹہ کے علاقے آڑی سیداں میں واقع پٹرول پمپ کو گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا
ذرائع کے مطابق پمپ کی بندش سے ایک روز تک مقامی سطح کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر سے جڑے ٹرانسپورٹ نظام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹ مالکان نے فوری بحالی کا مطالبہ کیا تھا
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پٹرول پمپ انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہےجس کے بعد باضابطہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے پمپ کو ڈی سیل کر دیا گیا اور ایندھن کی فراہمی بحال ہو گئی ہے